Official Web

کرپشن، لوٹ مارمریم صفدر کی سیاست کا محور ہیں ،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہیں ،منافقت اور لاشوں پرسیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا،ن لیگ 2018کے انتخابات میں عوام کے سامنے بے نقاب ہوئی – اتوار کو اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی ورکرپولنگ ایجنٹ کوبیدردی سے مارنیوالے لیگی غنڈے تھی،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مجھے کیوں نکالا میں تبدیل کردیا