Official Web

چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹ ویکسین کی پہلی کھیپ کولمبیا پہنچ گئی

چین کی تیار کردہ کووڈ۱۹ویکسین کی پہلی کھیپ 20 تاریخ کی شام کوکولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا پہنچ گئی۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوکی،نائب صدر مارتھا لوسیا رامیرز اور کو لمبیا میں چینی سفیر لائن ہوسمیت دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے ویکسین وصول کی۔

اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈوکی نے کہا کہ کولمبیا اورچین نے ویکسین کی جلد دستیابی کے لیےبھر پور تعاون کیا  ہے،کولمبیا کے لیے یہ پیش رفت باعث مسرت ہے جس سے ملک میںقیمتی جانیں بچائی جاسکیں گی۔

چینی سفیر لائن ہو نے کہا کہ چین اور کولمبیا کے مابین باہمی تعاونمیں، انسداد وبا تعاون کو نمایاں اہمیت اور ترجیح حاصل ہے۔ چین اس وبا سے نمٹنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میںکولمبیا کی حکومتی کاوشوں کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے اس اعتمادکا اظہار کیا کہ چینی ویکسین کولمبیا میں انسانی جانیں بچانے اورعوام کے معمولات زندگی کی بحالی میں معاون و مثبت کردار اداکرے گی۔