Official Web

سائنو ویک کمپنی کی ویکسین”کرونا ویک” کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے لئے مؤثر ہے، برازیلی محققین

رائٹرز نے سترہ فروری کو اطلاع دی ہے کہ ساؤ پولو میں بٹنٹا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر دیماس کوواس نے کہا ہے کہ چین کی سائنو ویک کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویک نامی ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے لئے یکساں طور مؤثر ہے۔

ساؤ پولو میں بٹنٹا انسٹی ٹیوٹ سائنوویک کمپنی کا ویکسین تیار کرنے والا شراکت دار ادارہ  ہے۔  دیماس کوواس  نے کہاکہ انہوں نے  چین میں  برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنےوالے متغیر وائرس  پر کرونا ویک کا تجربہ کیا ہے جو مؤثر رہا ہے۔

دیماس کوواس  نے مزید کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ کرونا ویک ویکسین میں دوسری ویکسینوں کے مقابلے میں زیادہ خوبیاں موجود ہیں،  چونکہ اس کی تیاری میں کورونا وائرس کو  غیر فعال کرنے  کیٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

برازئل کی حکومت کو  دس کروڑ کروناویک ویکسین موصول ہو چکی ہیں اور ملک کے ویکسین پروگرام میں اس ویکسین کو بنیادیویکسین کا درجہ دیا گیا ہے۔