Official Web

زمبابوے کے نائب صدر کی چین کی تیار کردہ ویکسین لگوانے سے زمبابورے میں ویکسینیشن کا آغاز

زمبابوے کے محکمہ صحت نے اٹھارہ تاریخ کو کووڈ۱۹ کے خلاف ویکسینیشن  کا آغاز کیا۔ ملک بھر میں فرنٹ لائن پر کامکرنے والے طبی عملہ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سمیت دیگر  ہائیرسک مقامات پر کام کرنے والوں کو سب سے پہلے چین کیطرف سے فراہم کردہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ 

اسی روز زمبابوے کے نائب صدر اور وزیر صحت چیونگا کو ہرارے کے ولکنز ہسپتال میں چین کی تیار کردہ ویکسین لگائیگئی۔ اس طرح وہ ویکسن لگوانے والے پہلے  زمبابوی شہر ی بنگئے۔ ویکسینیشن کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چین نے زمبابوے کی امداد کے لیے دو لاکھ ویکسین فراہم کی ہیں۔ وہ چینکی تیار کردہ ویکسین کے بارے میں پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید ویکسین آنے کے بعد،  ملک کے مختلف علاقوں کے لوگوں کی مرحلہ وار  ویکسینیشن ہوگی۔