Official Web

چین یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا

لکسمبرگ میں واقع یوروسٹیٹ نے حال ہی میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں کہ 2020 میں چین اور یورپی یونین کے مابین اشیا کی  تجارت کی مالیت تقریبا 586 بلین یورو تک جاپہنچی ہے۔ اسیمدت کے دوران، امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اشیا کی تجارت کی  مالیت تقریباً 555بلین یورو رہی۔ سالانہ معیار کےمطابق، چین نے پہلی مرتبہ امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ یورپییونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔ 

اس کے ساتھ ساتھ، چین- یورپی چیمبر آف کامرس کے تازہ ترین سروے کے مطابق ، چین میں یورپی یونین کے 60 فیصد سے زیادہ کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ چین میں مزید سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اٹھارہ تاریخ کو کہا کہ یہ سب چین-یوروپی یونین اقتصادی اورتجارتی تعاون کی مضبوط لچک ، طاقت اور روشن مستقبلکے مظاہر ہیں۔