Official Web

موجودہ حکومت اور نظام دونوں ناکام ہوگئے , سراج الحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراجالحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اور نظام دونوں ناکام ہوگئے ، ڈلیور نہیں کرسکے۔ ملک میں گڈ گورننس کا نام نشان تک نہیں ۔ حکومت مافیاز کے ہاتھوں مکمل یرغمال بنی ہوئی ہے ۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم اپنے اپنے مفادات کی اسیر ہیں، دنوںکی لڑائی عوام کے لیے نہیں ۔ ارب پتیوں کو سینیٹ ٹکٹ تقسیم کردیے گئے ، ورکرز کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے سینیٹ الیکشن کی نگرانی سے متعلق دیے گئے بیان کا نوٹس لے اور ان سے وضاحت طلب کرے ۔گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھی ہیں ان کی آہوں کو نہ سنا گیا اور ظلم بند نہ ہوا تو عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑیں گے ۔ ملک میںحقیقی احتساب ہوا تو حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔ پہلے سالانہ بجٹ آتاتھا اب روزانہ آتاہے ۔ سٹیٹس کو ، جاگیرداری اور سودی نظام ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو وٹ دیے وہ پچھتا رہے ہیں ۔ قوم سے اپیل کرتاہوں کہ سرمایہ داروں کے چنگل سے نکلنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ 26 فروری کو بہاولپور میں عظیم الشان جلسہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق جو گزشتہ روز سندھ کے مختصر دورہ سے واپس آئے ہیں ، کا کہنا تھاکہ اندرون سندھ کے گوٹھوں جھونپڑیوں میں غربت ناچ رہی ہے ۔ لاکھوں لوگ ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ۔

%d bloggers like this: