Official Web

مشاہداللہ کی نمازہ جنازہ ادا تدفین ایچ الیون میں کردی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کردی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی مشاہداللہ خان انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ہے۔ جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان مرحوم دسمبر 2020 میں شدید علیل ہوگئے تھے جن کو اسلام آباد کیمقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا، سینیٹر مشاہداللہ خان اڑھائی ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ رات ان کی طبعیت بگڑگئی اور وہ حالق حقیقی سے جا ملے۔سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انکی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی۔