Official Web

جشن بہار کے دوران 821 ارب یوان کے اخراجات سے چینی معیشت کی قوت کا اظہار ہوتا ہے

سترہ تاریخ کو چین کی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جشنِ بہار کے دوران چینی صارفین نے خریداری اور کھانے پینے کی اشیاء پر کُل 821 ارب چینی یوان خرچ کیئے جو کہ پچھلے سال کی اسی مُدت سے 28.7 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد وشمار نئے سال میں چینی معیشت کو برپور قوتِ محرکہ فراہم کریں گے۔

رواں سال جشن بہار کے دوران کھپت کے شعبے   میں کئی خصوصیات نمایاں رہیں۔ پہلی یہ کہ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران خریداری کے پلیٹ فارمز کی بندش نہیں ہوئی۔

 جشن بہار کی تعطیلات کے پہلے چھ روزمیں آن لائن اخراجات  کی کل مالیت 120 ارب یوانرہی۔اخراجات کے معیار میں نمایاں بہتری بھی دیکھنےمیں آئی ہے۔اس کے علاوہ اخراجات کی نئی اقسام بھیسامنے آئی ہیں۔مثلاً فلمی باکس آفس نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
خوبصورت زندگی کی جستجو میں مصروف چینی لوگ چینیمعیشت کی بھرپور اندرونی قوت ہیں۔ دو ہزار بیس میں وبا کے باوجود جی ڈی پی میں کھپت کاتناسب 54.3%  رہا جو حالیہ برسوں میں بلند ترین معیارتھا۔
دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین میں صارف مارکیٹ کی ترقی عالمی معیشت کے لیے بھی خوش خبر ی ہے۔درآمدی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ چینی مارکیٹ حقیقی معنوںمیں عالمی مارکیٹ بن رہی ہے۔