Official Web

جشن بہار کے دوران چین میں پارسلز کی تعداد 66 کروڑ تک جا پہنچی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 260 فیصد زیادہ ہے

چین کے  قومی پوسٹل آفس کے ڈیٹا کے مطابق جشن بہار یعنی گیارہ سے سترہ فروری تک ملک میں موصول اور ترسیل ہونے والے پارسلز کی کل تعداد  66 کروڑ تک جا پہنچی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 260 فیصد زیادہ ہے۔

پورے ملک میں موصول اور ترسیل ہونے  والے پارسلز کی تعداد میں سب سے نمایاں اضافہ ملک کے  وسطی علاقوں میں ہوا ہے جس میں صوبہ حہ نان ، جیانگ شی ،گوانگ دونگ اور زے جیانگ میں پارسلز کی تعداد میں تین سو سے زائد فیصد کا اضافہ ہوا۔