Official Web

کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، شبلی فراز

سلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ، ملک مشکل حالات میں ہی، ہر شہری کو اس کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیی، کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے زینب الرٹ بل کی منظوری کے باوجود بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی شرح میں کمی نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا، اپوزیشن کا قانون سازی کے حوالے سے متضاد اور منافقانہ رویہ رہا ہے – بدھ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پر ہمیشہ اعتراضات کیے گئی، وزیراعظم کی ہمیشہ کوشش رہی کہ انتخابات کو شفاف بنائیں ، وہ ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پرکوئی اعتراض نہ کری، قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں ، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ سینیٹ انتخابات شفاف ہوں – عام اور سینیٹ الیکشن کو شفاف طریقے سے ہونا چاہیی، چاہتے ہیں آنے والے عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں ، الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی حصہ لے سکیں گے – شبلی فراز نے کہا کہ فیصل واوڈا میں بولنے کی صلاحیت ہی، سینیٹ میں ہمارے پاس فیصل واوڈا جیسے بولنے والے نہیں ہیں ، جب تک ان سے متعلق فیصلہ نہیں آجاتا وہ حکومت کا حصہ ہیں – شبلی فراز نے بتایا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو ملکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا بھی حق ہے جس کے لیے ایک کمیٹی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے رائے دہی دینے کا استحقاق استعمال کریں ہماری جدوجہد ہے کہ جنرل الیکشن، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنایا جائے – انہو ں نے کہا کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے جنسی جرائم کی شرح میں کمی نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ وہ جنسی جرائم کے تدارک کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں اگرچہ زینب الرٹ بل منظور ہوچکا ہے لیکن اس کے ثمرات مایوس حد تک کم ہیں اور اس کی عملی سطح پر کوئی شکل نظر نہیں آرہی جس کے باعث بچوں اور خاتون کے خلاف جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے

%d bloggers like this: