Official Web

وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافی، یکم مارچ سے تمام معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بحال کرنے اور مختلف تقرریوں کی منظوری دیدی ہے – تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور پھیلاوأ کی شرح کے بارے میں بریفنگ دی گئی – کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد اور پھیلاوأ کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے – کورونا ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جا رہی ہے – اب تک تقریباً پچاس ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور اس عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے – کابینہ کو بتایا گیا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 1166 نمبر فراہم کیا گیا جہاں ویکسین کے لئے وہ اپنے شناختی کارڈ کا اندراج اور رجسٹریشن کرا سکتے ہیں – کابینہ کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کی جانب سے ویکسین کی درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے – یکم مارچ سے تمام معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائیگا –

%d bloggers like this: