Official Web

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان (مانیٹرنگ ڈیسک): سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآ پر یشن کے ذریعے 3 دہشت گردوں کوہلاک کردیا – آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پردہشتگروں کے مشتبہ ٹھکانوں پرآپریشن کیا – آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن میں علیم خان گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئی، دہشتگرد سیکورٹی فورسز پرحملی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے