Official Web

کورونا سے 56 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1165فراد وبا کا شکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے – این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار165 افراد وبا کا شکارہوئے – ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 436 جب کہ تاحال مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار989 ہوگئی ہے جب کہ 5 لاکھ 28 ہزار 545 افراد کورونا وبا سے صحتیاب ہوئے – این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے –

%d bloggers like this: