Official Web

پی پی کے وزیراعلیٰ، وزراءاور عہدے دار عوام کے خادم ہیں ،زرداری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں ضمنی انتخابات جیتنے پر جیالوں کو مبارک باد دی ہے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے جا شبیر علی اور یوسف مرتضی بلوچ کو فتح یاب ہونے پر مبارکباد دی ہے آصف علی زرداری نے کہا کہ منتخب نمائندے اور پارٹی عہدیدار خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کریں ،پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ، وزراءاور عہدے دار عوام کے خادم ہیں ، آصف زرداری نے کہا کہ عوام منصف بھی ہیں طاقت کا سرچشمہ بھی ہیں پیپلزپارٹی پارٹی کی اصل قوت بھی عوام ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کامیابیوں کی تاریخ رقم کریگی