Official Web

کووِڈ 19 کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہماری ترجیح ہیں ، اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام ہیلتھ ورکرز کو اپنے متعلقہ علاقوں اور مراکز میں خود کو کورونا وائرس سے بچاوأ کی ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹر کروانے کی ہدایت کی ہے – این سی او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کووِڈ 19 کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہماری ترجیح ہیں – ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی تا کہ اسی جذبے کے ساتھ قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے کام کرسکیں – علاوہ ازیں این سی او سی نے ملک کے مختلف حصوں میں اب تک ویکسین لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے اعداد و شمار بھی جاری