Official Web

مغربی ملکوں کے متٰعصبانہ پروپیگنڈے سے سنکیانگ کی کامیابیوں کو نہیں چھپا یا جا سکتا ،سربین حکام

حال ہی میں سربیا کی پارلیمنٹ  میں سربیا – چین دوستی گروپ کے چیئرمین اوبراڈویچ اور نووی سڈ شہر کے  میئر ووسیویچ نے نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ  چند مغربی ملکوں کے متعصبانہ پرپیگنڈے سے  چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت  کی قیادت میں سنکیانگ کی ترقیاتی کامیابیوں کو نہیں چھپا یا جا سکتا ۔

اوبراڈویچ  اور ووسیویچ  کا ماننا ہے کہ حالیہ برسوں میں  سنکیانگ نے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔چندمغربی ممالک کے سنکیانگ  سے متعلق بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی نہ تو کوئی  بنیاد ہے اور نہ جواز۔ ان کا یہ عمل چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

مسٹر ووسیویچ  نے کہا کہ سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے۔ چینی حکومت نسلی شناخت سےبالاتر ہو کر  ،تمام  لوگوں کے مفاد کے لئے کام کر رہی ہے۔

مسٹر ووسیویچ نے کہا کہ سنکیانگ کے بارے میں چینی حکومت کی طویل  مدتی اور مستقل پالیسی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ حالیہ برسوں میں ، سنکیانگ نے معیشت ، تعلیم ، طبی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں نمایاں  کامیابیاں حاصل کی  ہیں۔سنکیانگ کے لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔  سیاح جو ہر سال سنکیانگ جاتے ہیں سنکیانگ کی اصل صورتحال کی گواہی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل چین کو بدنام کرنے والے لوگوں کو  سنکیانگ کے لوگوں کی حالت ، معاشی ترقی ، معاشرتی اور طبی تحفظ ، غربت میں کمی اور سڑکوں کی تعمیر سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ان کیلئے  تو سب سے اہم بہتان لگانا اور الزام تراشی ہے۔

%d bloggers like this: