Official Web

پاوری گرل ’دینانیر‘ کا وائرل ویڈیو کی میمز پر رد عمل سامنے آگیا

کراچی(شوبز ڈیسک): سوشل میڈیا پر پاووری ہورہی ہے سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دینانیر مبین نے وائرل میمز پر خاموشی توڑ دی۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر دینانیر نامی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی اور بعد ازاں پاکستان سمیت دنیابھر سے اس پر میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے ولاگر دینانیر نے کہا کہ ہم نے کوئی پلان کرکے ویڈیو نہیں بنائی بلکہ میں دوستوں کے ساتھ نتھیاگلی گھومنے گئی ہوئی تھی اور ہم لوگ میوزک کے ساتھ انجوائے کررہے تھے اور ویسے ہی بس ایک ویڈیو اپ لوڈ کردی۔دینانیر نے کہا کہ جب میں نے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی تو مجھے خود اندازہ نہیں تھا یہ اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی، میرے ویڈیو بنانے کے پیچھے صرف یہ نیت تھی کہ جو بھی اس کو دیکھے بس انجوائے کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے سے ویڈیو پر میمز بن رہی ہیں جس پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہماری قوم میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اور مجھے لوگوں کی تخلیق پر بہت مزہ آرہا ہے جب کہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی کچھ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خاص طورپر شوبز شخصیات کی جانب سے بنائی گئی میمز پر میری ماں کا خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا اور وہ اس کو بہت انجوائے کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہرجگہ ایک ٹینشن والا ماحول میں ایسے میں اس ویڈیو کو لوگ انجوائے کررہے ہیں تو مجھے اچھا لگ رہا ہے تو میں مستقبل میں بھی اپنی یہ کوشش جاری رکھوں گی۔