Official Web

ہائی کورٹ کا تمام غیر قانونی تعمیرات پر وکلا چیمبرز گرانے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): ہائی کورٹ نے عوامی مقامات اور فٹ بال گرا¶نڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلا چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا – چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایف 8 کی رہائشی شہناز بٹ کی تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کی – اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری زمین پر قائم وکلا کے چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ضلع کچہری سمیت عوامی مقامات اور فٹ بال گرا¶نڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلا کے چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا – عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسلام آباد بار کی جانب سے فٹ بال گرا¶نڈ پر چیمبرز کی تعمیرغیر قانونی ہی، اگر وکلا فٹ بال گراونڈ خالی نہیں کرتے تو وفاقی حکومت اور سی ڈی اے 23 مارچ تک گرا¶نڈ خالی کرائی، 23 مارچ کو قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسکول کے طلبہ کے مابین فٹ بال ٹورنامنٹ کرایا جائے – ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی تعمیر بغیر تاخیر کے مکمل کی جائی، وفاقی حکومت 23 مارچ 2022 تک وکلاءکیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنائے – فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت زمینوں پر قبضے کرانے والے سرکاری حکام کے خلاف حکومت کارروائی کری، ہر ماہ یکم تاریخ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی حکام پیشرفت رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں –

%d bloggers like this: