Official Web

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح ناکام ہوگا , عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی جماعت سینیٹ الیکشن میں بآسانی فتح حاصل کر لے گی – تحفظات کے باوجود ارکان پارلیمنٹ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ، پہلے دباوأ لیا نہ اب لیں گے – تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا – اجلاس میں حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی – اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ جاری کرنے پر بھی بات چیت کی گئی – اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا – ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بآسانی کامیابی حاصل کریں گے – ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں – ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی ہے – عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506 ملین سے کم 243 ملین کیا گیا – لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے