Official Web

جھوٹا پومپیو پھر لوٹ آی

امریکی ویب سائٹ "نیوز ویک”  سے ملی اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ووہان شہر میں  عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے تحقیقی نتائج سے اتفاق کرنے سے انکار کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق نوول کورونا وائرس کے لیب سے نکلنے کا کوئی امکان نہیں۔تاہم مائیک پومپیو نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا  ہے کہ کووڈ-19 کا وائرس ووہان کی لیب سے نکلا تھا۔

مائیک پومیو نے انٹرویو دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے ووہان میں لیب میں جانے اور سائنسدانوں سے رابطہ کرنے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت کے ماہر پیٹر ڈس زاک نے حال ہی میں کہا کہ چین کا کھلا رویہ ماہرین کی توقع سے بڑھ کر تھا۔ انہیں اس دوران  کسی بھی جگہ کا دورہ کرنے  اور کسی بھی فرد سے ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی ۔

علاوہ ازیں امریکی وائٹ ہاوس کے ترجمان نے مقامی وقت کے مطابق نو فروری کو نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کے حوالے سے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی عقلمند شخص یہ سوچے گا کہ نوول کورونا  وائرس چین کے علاوہ کسی اور علاقے سے شروع ہوا ہے۔

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت میں دو بارہ شرکت کرنے کا اعلان کیا ، ادھر بے بنیاد طور پر چین اور عالمی ادارہ صحت کے سائنسی کام پر شکوک کا اظہار کیا۔ بالادستی کے تصور کی روشنی میں امریکی سیاست دان انسداد وبا کے عالمی تعاون میں کیا کردار ادا کریں گے ؟

امریکی سیاست دانوں کے اس رویے کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے دس تاریخ کو کہا تھا کہ چین نے وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے میں عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی بھر پور مدد کی ہے۔امید ہے کہ امریکہ بھی چین کی طرح کھلے اور شفاف رویے سے وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو  امریکہ کے دورہ کی دعوت دے  گا۔