Official Web

پی ڈی ایم کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں , مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو حالات کے تناظر میں آثار نظر آرہے ہیں کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ہی کوئی تبدیلی آجائے ،حکمران جماعت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں اور کیا 22سالہ جدو (باقی صفحہ7بقیہ نمبر63) جہد میں ایک بھی ایسا انسان نہیں ملا جس کو آپ سینیٹ کا ٹکٹ دیتی،بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ان کو ہے جو اس وقت مشکل میں ہیں ، پی ڈی ایم یا مسلم لیگ (ن)کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں ہی،پی ڈی ایم کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود بہت جلد ٹوٹیں گے اور ٹوٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں – وزیر آباد روانگی سے قبل جاتی امراءمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوا ز نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار ہیں اور پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے متفقہ امیدوار لائیں گے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے – انہوں نے کہاکہ اصل بات یہ ہے کہ عوام پر جو لوگ مسلط کیے جارہے ہیں ، ہمیں عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کا راستہ روکنا ہی، مہنگائی سے مارے عوام میں اضطراب اور بے چینی ہے – مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں اور جس طرح سے پیراشوٹ سے لوگوں نے لینڈ کیا ہی، کیا 22سالہ جدوجہد میں ایک بھی ایسا انسان نہیں ملا جو آپ کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے اور آپ اس کو سینیٹ کا ٹکٹ دیتے – انہوں نے کہا کہ آپ نے کروڑ پتی اور ارب پتی لوگوں کو ٹکٹ دیی، اس کا کیا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے جماعت کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی انہیں کہا جا رہا ہے کہ اپنے پیسوں سے ٹکٹ خریدو – انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں اچھے اور سیاسی لوگ آئیں ، وہ لوگ آئیں جن کی سیاسی جدوجہد ہی، مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ (ن)میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے ہیں اور ایسے لوگوں کو ٹکت ملے ہیں جو کروڑ پتی یا ارب پتی نہیں بلکہ سادہ سے کارکن اور مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں – انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیا اور نوز شریف نے کسی ایسے ارب پتی شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جو خرید و فروخت کا ماہر ہو، اصل تبدیلی یہ ہے –