Official Web

وزیراعظم کا بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات کے باعث بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے – سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پر صوبائی تنظیموں کے اعتراضات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماوأں سے مشاورت کی ہے – سینیٹ ٹکٹوں میں تبدیلی سے متعلق پارلیمانی بورڈ نے تجاویز پیش کردیں – ذرائع کے مطابق پی ٹی ا?ئی کے بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے – سینیٹ ٹکٹوں میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے – سینیٹ کے ٹکٹوں پر پی ٹی ا?ئی میں ملک بھر میں اختلافات سامنے ا?ئے ہیں – گزشتہ شب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی ا?ئی سندھ کے ناراض عہدیداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر ملاقات کی اور ٹکٹوں کی تقسیم پہ اپنے تحفظات کا اظہار کیا – انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دی جائی، فیصل واوڈا کو بھی سینیٹ کا امیدوار نہیں ہونا چاہیی، سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی کے لئے کام کرتے رہے ہیں ، انھیں ٹکٹ دینا کسی صورت مناسب نہیں ہی، اگر انہیں ٹکٹ دیے گئے تو پھر ہم بلدیاتی انتخابات سے الگ ہوجائیں گے – کراچی سے منتخب اراکین سندھ اسمبلی نے بھی مرکزی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ اگر فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیا گیا تو ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے – ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے سینئر رہنماوأں حنید لاکھانی، اشرف قریشی، مولوی محمود سمیت دیگر رہنماوأں کو نظر انداز کیا گیا ہے – سندھ میں بغاوت سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پریشان ہے – گورنر سندھ اور اسد عمر کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ معاملے کو جلداز جلد حل کیا جائے –