Official Web

لاچار پی ڈی ایم دربدر ٹکریں مارتا رہے گا فردوس عاشق اعوان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاچار پی ڈی ایم دربدر ٹکریں مارتا رہے گا – اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا جو وعدہ کیا اس کی تکمیل کے لئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں – جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا – معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا – سائٹ سیئنگ بس سروس اور چولستان جیپ و بائیک ریلی سے ان دور افتادہ علاقوں کیطرف سیاحتی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا – لاچار پی ڈی ایم یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہے گا جبکہ ہم عوامی خدمت و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے –