Official Web

دیگر ممالک سے روابط، امن و امان پاکستان کے مقاصد ، معید یوسف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کا حصول ہے – کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں میں 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد امن اور آپسی شراکت داری ہی، دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن کا حصول پاکستان کے مقاصد ہیں – معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اربوں ڈالر سمندری آمدن کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پاکستان کی سمندری آمدن 200 ملین ڈالرز ہی، ہمیں ساحلی سیاحت کو فروغ دینا ہے – وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی دن رات بلیو اکانومی کے لیے کام کر رہی ہے