Official Web

مہنگائی نے غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا , سراج الحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے – بے روزگاری عام ہو چکی ہے – آئے روز بجلی ، گیس ، پانی، پٹرول ، ڈیزل ، ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کرکے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں – جماعت اسلامی اس ظلم کی مذمت کر تی ہے اور عملی طور پر جگہ جگہ احتجاج کر رہی ہے – غریب لوگوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مائیکرو فائنانس کے ذریعے بلا سود قرضے دیئے جار رہے ہیں تاکہ لوگ رزق حلال کما کر اپنے خاندان کی باعزت طریقے سے کفالت کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹا¶ن لاہور میں مائیکروفنانس پراجیکٹس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا – عبدالعزیز عابد کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے – بغیر اقتدار اور کسی حکومتی منصب کے جماعت اسلامی مختلف فلاحی پراجیکٹس چلارہی ہے – جماعت اسلامی متوسط طبقے کی معاونت کے لیے اقدامات جاری رکھے گی – انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ متوسط طبقے پر مشتمل ہے – سفید پوش افراد کی زندگی موجودہ حکومتی اقدامات کیے نتیجے میں دشوار ہو گئی ہے – مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا ہے – نوکریوں کا جھانسہ دے کر تبدیلی سرکار نے بیروزگاری کا تحفہ دیا ہے – ایسے میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت مائیکرو فنانس پروگرام کا آغاز کیا ہے – اس پروگرام کے تحت رہڑیاں اور کام کاج کے لیے نقد رقوم دی جارہی ہیں – پڑھے لکھے نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات اور اداروں میں ملازمت کے لئے راہنمائی فراہم کی جائے گی – تبدیلی سرکار نے صرف سبز باغ دکھائے جبکہ جماعت اسلامی عملاً اس ملک میں ریاست مدینہ کے منشور پر کام کر رہی ہے – اس موقع پر گروپ لیڈر و سابقہ وائس چیئرمین،صدر سیاسی کمیٹی غربی لاہور چوہدری عبد القیوم گجر نے کہا کہ ہم جوہر ٹا¶ن کو ایک ماڈل گورننگ یونٹ بنائیں گے – اور یہاں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی، سکیورٹی، جیسے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے – جب تک عوام خود اپنے مسائل کے حل کا عزم نہیں کریں گے باہر سے آ کر کوئی کچھ نہیں کرسکتا