Official Web

ملک قرضوں کے جال میں دھنسا دیا گیا ہی، احسن اقبال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک قرضوں کے جال میں دھنسا دیا گیا ہے – اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ملک قرضوں کے جال میں دھنسا دیا گیا ہی، یہ قرضے کسی پیداواری مد میں نہیں لئے گئے جو ملک کی معیشت میں گروتھ کا باعث بنیں بلکہ عمران حکومت کے خسارہ کو پورا کرنے کے لئے لئے گئے ہیں چونکہ حکومت دو سالوں میں ٹیکسوں کے محاصل میں اضافہ کرنے میں مکمل طور پہ ناکام رہی ہے –