Official Web

استعفوں کی باتیں کرنیوالے نڈھال ہیں ،فردوس عاشق

 سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں کی باتیں کرنے والے نڈھال اوربے حال ہیں ،جعلی راجکماری نے سیالکوٹ میں سڑک کے کنارے جلسہ کیا، ڈسکہ والوں نے مریم نوازکومستردکردیا،مہنگائی ہمارے لیے چیلنج ہی،حکومت مہنگائی کوسب سے بڑادردسرسمجھتی ہے – اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی نے بہاولپورمیں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے منصوبوں کااعلان کیا ،سیاحت سے پاکستان کاتشخص پوری دنیامیں بہترکرسکتے ہیں ،سیاحوں کی پاکستان آمدسے زرمبادلہ کے ذخائربھی بڑھیں گی،بہاولپوراورچولستان کے منصوبوں کاافتتاح اپنی مثال آپ ہے
%d bloggers like this: