Official Web

متعدد ممالک کے سیاست دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی جانب سے نئے چینی سال کے تہنیتی پیغامات

جشن بہار کے موقع پر ، متعدد ممالک کے سیاست دانوں اور  بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے چینی عوام کے نام  تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

ڈبلیو ٹی او کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کارل براونر نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے  دنیا بھرمیں آباد چینی عوام کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیل کے سال میں داخل ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ سال بہت اچھا ہوگا ۔گزشتہ سال کی مشکلات کے بعد ، رواں سال  بازیابی اور بحالی کا سال ثابت ہوگا اور وہ اس کے بارے میں بہت پر اعتماد ہیں۔ چونکہ چینی عوام بہت محنتی اور باہمت ہیں، اس لیے انہوں نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے ،اسی لیے انہیں یقین ہے کہ موجودہ مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل اوڈری  ازولے  نے نئے سال کے تہنیتی  پیغام میں کہا  کہ پچھلے سال ، دنیا کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔یہ وبائی  بحران دبے قدموں آیا اور اس نے ہمیں یاددہانی کروائی ہے کہ معاشرتی تقسیم کو بروقت ختم  کرنا ہوگا۔یونیسکو ، چین اور چینی عوام پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ  اس مقصد  کو پورا  کرسکتے ہیں۔انہوں نے نئے سال کے آغاز میں ، سب کے اہل خانہ اور دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد  دیتے ہوئے صحت ، زندگی میں کامیابی اور خوشحالی کی دعا کی۔