Official Web

چینی ویکسین کے باعث ہم ویکسینیشن کے عمل میں پیش پیش ہیں ،ہنگری کے وزیر اعظم

بارہ فروری  کو ، ہنگری کے وزیر اعظم اوربان ویکٹور نے ایک ریڈیو  انٹرویو  میں ایک بار پھر چینی ویکسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی ویکسین کی مدد سے  ہنگری ویکسینیشن کے سلسلے میں یورپی یونین کے دیگر ممالک پر برتری رکھتا ہے ۔

اوربان نے انٹرویو میں کہا  کہ ہم جلد ہی چینی ویکسینز کا استعمال شروع کردیں گے۔ ایسٹر تک ، ہم اندراج کروانے والے ہر ایک فرد کو ویکسین فراہم کرسکیں گے۔” انہوں نے بتایا کہ ہنگری کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے اور اس وقت تقریباً 25 لاکھ افراد نے  ویکسینیشن کے لیےاندراج کروایا ہے .

اس سے پہلے نو  فروری کو ،اوربان ویکٹور نے چین ، مشرقی و وسطی یورپی ممالک کے سربراہ اجلاس میں چینی سائنسی کمیونٹی کی طرف سے نوول کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  ہنگری کے متعلقہ اداروں کو  چینی ویکسین کے بارے میں ایک” انتہائی تسلی بخش "رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

اس سے قبل ، ہنگری کی چیف میڈیکل آفیسر مولر سیسلیا  نے 29 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ ہنگری کے قومی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ فوڈ ہیلتھ نے اسی دن چائنا  نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دی ہے۔ہنگری یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جس نے چین کی تیار کی جانے والی ویکسینز کی منظوری دی ہے۔اوربان ویکٹور نے اس دن ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چین میں تیار ہونے  والی ویکسین لگوانے پر تیار ہیں اور وہ چینی ویکسین  پر مکمل اعتماد کرتےہیں۔

%d bloggers like this: