Official Web

پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے ، شبلی فراز

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے جنوبی وزیرستان میں دہشگردوں کی جانب سے فائرنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسو س کر تے ہوئے کہا ہے جنوبی وزیر ستان میں آ خری سانسیں لیتے دہشگردوں کی باقیات کو ختم کر کے دم لیں گے ، جنوبی وزیر ستان میں پاک فوج کے 4جوانوں کی شہادت پر بے حد افسو س ہے ،انہوں نے کہا کہ دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کے عظیم مقاصد کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے قابل فخر سپوت ہیں ، ملک پر اپنی جان نچھاور کرنیوالے شہداءکے اہلخانہ کے صبر و استقلال اور جرائت کو سلام پیشں کرتے ہیں