Official Web

جشن بہار گالا ، نئے دور میں چینی قوم کےجذبات کا عکاس

گیارہ فروری کی شام ، چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ  "جشن بہار گالا2021 ” کا شاندار انعقاد ہوا ۔ گالا میں  خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں رقص ، موسیقی ، کراس ٹاک ، اوپرا ، مارشل آرٹس ، اور جادو جیسے رنگا رنگ  پروگرامز کے ذریعے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے سو سال  ، ابتدائی خوشحال معاشرے کی تعمیر ، غربت کے خاتمے ، چینی خواب ، اور انسداد وبا کے موضوعات کو عمدہ انداز میں پیش کیا گیا۔

مختلف ذرائع ابلاغ اور ناظرین نے”جشن بہار گالا2021 ” کی تعریف کرتے ہوئے اسے چینی قوم کو متحد کرنے ،اعتماد کومضبوط بنانے اور دلوں کو گرمانے والا   متاثر کن ثقافتی ایونٹ قرار دیا ۔

ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ، 11 تاریخ کو شب بارہ بجے تک ، "جشن بہار گالا2021 "دیکھنے والے ناظرین کی تعداد   1.14 بلین تک پہنچ چکی تھی ۔ ان میں سے  ، نیو  میڈیا  سے دیکھنے  والوں کی تعداد 569 ملین تھی۔ امریکہ ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، روس ، جاپان ، برازیل ، آسٹریلیا ، ہندوستان ، متحدہ عرب امارات ، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ سمیت 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 600 سے زیادہ میڈیا چینلز نے "جشن بہار گالا2021 "نشر کیا۔ بیرونی ممالک میں  یوٹیوب اور  فیس بک کے  ذریعے اس سے لطف اندوز ہونے والے ناظرین کی تعداد  18.66 ملین تک رہی ۔