Official Web

جب پی ایس ایل کا ترانہ گایا تو ڈر تھا کہیں فلاپ نہ ہوجائے، نصیبو لعل

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ سوچا نہ تھا پی ایس ایل کے ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا پاکستان کے لئے گایا، سوچا نہ تھا کہ اتنی پذیرائی ملے گی یہ کام یابی اللہ پاک نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا پہلی بار ایسا گانا گایا ہے ، آج تک مجھ سے ترانہ نہیں گوایا گیا۔ جب گانا کیا تو ڈر تھا کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے۔انہوں ںے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کا گانا ہے اور پاکستان کا فخر ہے ، پاکستان کے لئے گایا ہے۔نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ یہ گانا اونچے سر کا تھا میں نے گا دیا۔ یہ ترانہ پاکستان کی بات تھی اس لیے جذبے بلند تھے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم گروو میرا کو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف ٹرینڈز سے یہی تاثر ابھرا کہ شائقین کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا۔دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے ترانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021 کا گیت بے حد پسند آیا۔سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر جاری بحث سے قطع نظر اپنے مخصوص انداز کے باعث شناخت رکھنے والی گلوکارہ نصیبو لعل کا اس حوالے سے یہ پہلا ردعمل ہے۔