Official Web

ٹوئٹر نے سینکڑوںبھارتی اکانٹس مستقل طور پر بند کردئیے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی ہدایت کے بعد 500 سے زائد بھارتی اکانٹس مستقل طور پر بند کر دیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کے حکم پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلا کو روکنے کے لیے یہ اکانٹس بند کیے۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ 500 سے زائد اکانٹس صرف بھارت میں ہی بلاک کیے گئے ہیں اور یہ اکانٹس بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے صارف دیکھ سکتے ہیں۔ٹوئٹر نے میڈیا ادارے، صحافی اور سیاست دانوں کے اکانٹس معطل نہیں کیے کیونکہ ایسا کرنے سے بھارتی قانون کے تحت آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 2 ماہ سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور عالمی شخصیات کی جانب سے بھی کسانوں کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔