Official Web

نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ریاست پاکستان سے ہے , چئیرمین نیب

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک)ن چئیرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ،بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی،منی لانڈرنگ،اختیارا ت کے ناجائز استعمال اور میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں – نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے – ن چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا – اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا – نیب نے ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے احتساب سب کے لئے کی جو پالیسی اپنائی ہے اس کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں – انہوں نے کہا نیب اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے – انہوں نے کہا نیب سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں میں رول ماڈل کی حیثیت ہے جو کہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے – نچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے – اس کے علاوہ سینئر افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے – نیب کی کارکردگی اور استعداد کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت کو نہ صرف انتہائی اہمیت دیتا ہے بلکہ افسران کی جدید خطوط پرتربیت اور استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تربیتی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں – جن کا مقصد نیب کے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کوبڑھاناہے

%d bloggers like this: