Official Web

پاکستان کابابر کروز میزائل کاکامیاب تجربہ

راولپنڈی (مانیرٹنگ ڈیسک) پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے اور زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے – آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا –