Official Web

یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے پہلے مشترکہ امیدوار سامنے آگئے

اسلام آباد ( آن لائن) پی ڈی ایم نے سابق وزیر اعظم یوسف ر ضا گیلانی کو سینیٹ کا الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا – ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں سابق و زیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیرمین یوسف رضا گیلانی پہلے مشترکہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں – پیپلزپارٹی پارٹی قیادت کی ہدایت پر یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جس کے لئے یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ بھی پنجاب سے اسلام آباد منتقل کروا لیا ہے – پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کروادی ہے