Official Web

سی ایم جی کا "جشن بہارایوننگ گالا 2021 "،عالمی ناضرین کو شاندار ثقافتی شو سے لطف اندوزہونے کی دعوت

گیارہ فروری کی شام نئے چینی قمری سال کے آغاز کے موقعپر،چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "جشن بہار  ایوننگ گالا  2021 ” پیش کیا گیا، جو رنگا رنگ پروگراموں اور اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجیز کاحسین امتزاج تھا۔ یہ ایوننگ گالا پوری دنیا کے ناظرین  کے لئےپیش کیا گیا۔


"جشن بہار ایوننگ گالاایک بڑا ثقافتی پروگرام  ہے جو ہر سال چینی قمری سال کے آغاز کےموقع پر چائنا میڈیا گروپ کی طرفسے تیار کیا جاتاہے۔ اس گالا میں  موسیقی، رقص اور اوپرا جیسیفنون لطیفہ کی بہت سی لطیف اشکال موجود ہوتی ہیں۔ 30 سالسے زائد عرصے سے ، نئے سال کے آغاز  پر چینی  خاندانی  ملاپکے موقع پر جشن بہار ایونینگ گالا دیکھنا  چینی  لوگوں  کا ایکمعمول بن گیا ہے۔

اس سال جشن بہار  گالا میں چین کی روائتی ثقافت ،چین کیغربت کے خاتمے  اور انسداد وبا میں حاصل کردہ کامیابیوں کواُجاگر کیا گیا ہے۔ رواں برس امریکہ ، فرانس ، اٹلی ، روس ،جاپان ، برازیل ، آسٹریلیا ، ہندوستان ، متحدہ عرب امارات ،ملائشیا اور جنوبی افریقہ سمیت 170 سے زیادہ ممالک اور خطوںکے 600 سے زیادہ میڈیا اداروں نے ایوننگ گالا کو  نشر اوررپورٹ کیا ہے۔