Official Web

انسداد بدعنوانی اور پاکیزہ سیاست __شی جن پھنگ کے اقوال

" آہنی سازی میں آلے کی مضبوطی کی ضرورت ہے ”

آہنی سازی میں آلے کی مضبوطی کی ضرورت ہے "۔ نومبر دو ہزار بارہ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہیں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل ارکان  کی چینی و غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مذکورہ بیان کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کے سختی سے انتظامکرنے کے عزم ، اعتماد اور استقامت کا واضح اظہار کیا ہے۔

چین کے قدیم زمانے سے ایک ایسی کہاوت ہے کہ آہنی سازی میں آلے کی مضبوطی کی ضرورت ہے "۔اس کے معنی یہ ہیں کہ آہنی سازی میں استعمال ہونےوالا ہتھوڑا خود ہی سخت ہونا پڑتا ہے ، اگر یہ مضبوط نہیں ہے تو  سخت آہن کیسے ہوسکتا ہے؟

پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی ، شی جن پھنگ کیریاستی طرز حکمرانی کی ایک نمایان خصوصیت ہے۔جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کا خیال ہے کہ پارٹی کی تقدیر کا ملک اور قوم کی تقدیر سے گہرا تعلق ہے۔ان کا کہنا ہے کہ " بد عنوانی کے خلاف لڑائی میں کوئی ممنوعزون ، کوئی خصوصی زون  اور کوئی بلائنڈ زون نہیںہےشی جن پھنگ کی قیادت میں چینی  کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی مضبوط سیاسی ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ  پارٹی میں سیاسی ماحولیات کو پاک کرنے اوربدعنوانی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھر پور کوشش کی ۔ ایک صاف ستھری اور ایماندار حکومت بنانے کیکامیابی اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں حاصل کردہ فتح نے لوگوں کے چینی کمیونسٹ پارٹی کے لئے اعتماداور حمایت کو تقویت بخشی ہے اور لوگوں کی جانب سےان کی تعریف کی گئی ہے۔