Official Web

نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا ہے ،چین۔ڈبلیو ایچ اور مشترکہ ٹیم کا بیان

چین اور ڈبلیو ایچ او کی مشترکہ ٹیم نے نو تاریخ کو ووہان میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران نوول کورونا وائرس کے ماخذ  کی تلاش سے متعلق آگاہ کیا۔ڈبلیو ایچ او کی ٹیممیں شامل ماہر پیٹر بین ایمبارک نے کہا کہ ماہرین نےوائرس کے پھیلاو کا سائنسی جائزہ لیا ہے اور  وائرس کیانسانوں میں منتقلی کے امکانات پر تحقیق کی گئی ہے۔انہوں نے وائرس کی کسی لیبارٹری میں تیاری کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق نہیں کی جائے گی۔پیٹر نے مزید کہا کہ کووڈ-۱۹ کے ماخذ کی تلاش کے بارے میں عالمی ادارہ صحت نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے نمونے اکھٹے کرے گا۔  

مشترکہ ٹیم میں شامل چینی ماہر لیانگ وان نیئن  نے کہاکہ ووہان میں دسمبر 2019 میں کچھ افراد وائرس سےمتاثر ہوئے تھے تاہم ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلسکا ہے کہ ہوا نان کی سی فوڈ مارکیٹ میں وائرس کیسےآیا  ۔  یہ مارکیٹ وائرس پھیلاو کے مقامات میں سےایک ہے ۔  

%d bloggers like this: