Official Web

چین کے نائب وزیر خارجہ کی چین مخالف بے بنیاد مغربی بیانات پر تنقید


نو تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ  کےدوران ایک جرمن صحافی  نے فائزر ویکسین سے متعلقچینی میڈیا میں کی جانے والی رپورٹنگ کے بارے میںسوال پو چھا۔اس حوالے سے چین کے نائب وزیرخارجہ چھن گانگ نے واضح کیا کہ یورپ میں  ویکسینمسائل سے متعلق چینی میڈیا  نے خود رپورٹس پیش نہیں کی ہیں ، بلکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیاگیاہے۔چین نے کبھی بھی افواہیں یا غلط معلوماتنہیں پھیلائی ہیں بلکہ چین تو خود مختلف افواہوں اور غلطمعلومات کا شکار ہے ۔ 
چھن گانگ نے کہا کہ چند ممالک اور  کچھ شخصیات کیجانب سے  چین مخالف بے بنیاد الزام تراشی اور بہتانمحض  تعصب اور کم ظرفی ہے۔ دنیا کے کسی بھیدوسرے ملک کی طرح چین کی سفارت کاری کا بنیادی مقصد اپنے ملک کے اقتدار اعلی ، سلامتی ، ترقیاتیمفادات اور اپنے ملک کے وقار کا دفاع کرنا ہے۔