Official Web

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے سالِ نو کی خصوصی تقریب

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور  چینیریاستی کونسل نے دس فروری کو بیجنگ میں جشنبہار کی آمد کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کاانعقاد کیا۔ جس میں چینی صدر ،چینی کمیونسٹپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزیفوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےخطاب کرتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کیمرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے ملککی مختلف قومیتوں  ، ہانگ کانگ اور مکاو خصوصی انتظامی علاقوں کے ہم وطنوں  ، تائیوان اوربیرون ملک مقیم چینی ہم وطنوں کو جشن بہار کیمبارک باد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں ہمہ گیرخوشحال معاشرے اور پہلے صدسالہ ہدف کی تکمیل چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ، چین کی ترقی اورچینی قومی تہذیب کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت  رکھتے ہیں ۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ یہصرف چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے ایک اہماقدام ہے۔ ہمیں دوسرا سو سالہ ہدف کو پوراکرنے کے لیے مزید کوشش کرنی چاہئیےتاکہ انسانیامن و ترقی کے نصب العین کے لیے مزیدخدمات سرانجام دی جاسکیں۔
شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ چینی ثقافت میں بیل ،محنت اور طاقت کی علامت ہے۔ بیل کے سال میں ہم نئے عہد میں شاندار تاریخ بنانے کے لیے بیل کی طرح محنت کریں گے۔