Official Web

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا جس میں شائقین کرکٹ نے بھرپور تنقید کی اور گلوکار علی ظفر سے نیا گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم گروو میرا ریلیز کردیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ زیادہ پسند نہیں آیا۔رواں سال کا ترانہ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز نے گایا تاہم مداحوں نے پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دیدیا۔خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دوسرے اور تیسرے ایڈیشنز کے ترانیاب کھیل کر دکھا، اب کھیل جمے گا اور دل سے جان لگا دیگلوکار علی ظفر نے گائے۔علی ظفر کے یہ گیت بہت مقبول بھی ہوئے تاہم اس کے بعد سے اب تک کے ترانے تنازعات کا شکار رہے ہیں۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا ترانہ کھیل دیوانوں کا اداکار وگلوکار فواد خان نے گایا جس پر مداحوں کی جانب سے بہت تنقید کی گئی اور پی ایس ایل کے چاہنے والے علی ظفر کو یاد کرنے لگے۔پانچویں ایڈیشن کا ترانہ تیار ہیں گلوکار علی عظمت، عاصم اظہر اور عارف لوہار نے ترانہ گایا لیکن وہ بھی شائقین کرکٹ کو پسند نہیں آیا اور اس پر علی عظمت اور علی ظفر کے دوران لفظی گولاباری بھی ہوئی۔جس کے بعد علی ظفر نے اپنا گانا میلا لوٹ لیا ریلیز کیا ۔

جسے مداحوں نے تیار ہیں سے بہت اچھا قرار دیا۔پی ایس ایل کا کے رواں سال کا ترانہ گروو میرا ریلیز ہوتے ہی لوگ ایک بار پھر سے علی ظفر کو یاد کررہے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر متعدد بار ٹیگ کیے جانے پر علی ظفر نے بھی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  اب کیا کردیا میں نے ؟