Official Web

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں تحلیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرا ز نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں ،اب ضلع انتظامیہ پورے شہر میں ایک ہی نرخ پر اشیا خورونوش کی قیمت نافذ کرے گی، پیٹرول کی اسمگلنگ روکنے کیلئے حکومت نے موثراقدامات کیی، اب ریوینیو لیکج کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں سندھ حکومت نے بروقت گندم کی سپلائی نہ دے کر کراچی میں آٹا مہنگا کیا – وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ میڈیابریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مہنگائی کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی – نرخوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ داری ہم نے انتظامیہ کو منتقل کردی ہے – شبلی فراز نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پورے شہر میں ایک ہی نرخ پر اشیا خورونوش کی قیمت نافذ کرے گی – متعلقہ ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی ذمہ دار ہوگی – انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹرول کی اسمگلنگ روکنے کیلئے موثراقدامات کیے ہیں – ریوینیو لیکج کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں – ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں 368 ارب روپے اضافہ ہوا ہے – وزیراعظم نے محصولات کے متبادل ذرائع پر زور دیا ہے – شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت گندم کی سپلائی نہ دے کر کراچی میں آٹا مہنگا کیا – ایک صوبے کی 6 سال کی ذخیرہ اندوزی سے ہمیں باہر سے آٹا درآمد کرنا پڑا – وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں – پوری کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں شفافیت یقینی بنائی جائے – شبلی فراز نے کہاکہ سندھ میں گندم بروقت ریلیز نہ ہونے سے عوام کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیاگیا،سندھ حکومت نے گندم بروقت ریلیز نہ کرکے پاکستان میں گندم سپلائی میں تعطل پیدا کیا – انہوں نے کہاکہ ایک صوبے نے گندم دبائی ہوئی ہے یہ کہاں کی سیاست اور حب الوطنی ہے ،یہ ہے وہ ڈاکا جو ان ڈائرکٹ طریقے سے ڈالا گیا