Official Web

جان لیوا کورونا وائرس نے ملک بھر سے مزید 40 زندگیوں کو نگل لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں – نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئی، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 82 لاکھ 56 ہزار 378 ہوگئی ہے – گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 008 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی ہے – سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ51 ہزار 434، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، اسلام آباد میں 42 ہزار 080، بلوچستان میں 18 ہزار 877، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے – سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد31 ہزار510 ہے – جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے – گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 066 ہوگئی ہے – این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 441 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 943 ہوگئی ہے –

%d bloggers like this: