Official Web

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ترک مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون، 2021ءاسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں شروع ہوگئیں – تین ہفتوں پر محیط مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا – ان مشقوں کا مقصد جدید فوجی رجحانات اختیار کرنا اور ایک دوسرے سے تعاون کا فروغ ہے – آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021ءکی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈکوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی – ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے – ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوز کوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کروانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی – یہ مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملیگی –

%d bloggers like this: