Official Web

دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں , آرمی چیف

سلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عسکری قیادت نے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ایسے حقیقت پسندانہ قومی ریسپانس پر زور دیا ہے جس میں قومی مفاد ہر چیز سے بڑھ کر ہوجبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم دہشتگردی اور انتہا پسندی پر قابو پاچکے ہیں ، عسکری قیادت نے سابق فاٹا کے اضلاع میں اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا جبکہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے عزائم ناکام بنانے پر بھی اطمینان ظاہر کیا – 239ویں کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف افسران نے شرکت کی – شرکاءنے علاقائی اور داخلی سلامتی کے ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا خاص طورپر سرحدوں پر سیکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے اس کے علاوہ داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا – ترجمان افواج پاکستان کے مطابق یوم کشمیر کے تناظر میں شرکاءنے اس بات پر مثبت ردعمل کااظہار کیا کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کا احساس بڑھ رہا ہے اور سلامتی سے متعلق بحران کو بھی دنیا دیکھ رہی ہے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بہادر کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا – ترجمان کے مطابق کانفرنس کے شرکاءنے افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی امن اور سلامتی کے لئے ناگزیر ہے – کور کمانڈرز نے یہ بات نوٹ کی کہ سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک حقیقت پسندانہ قومی رسپانس تقاضا کرتا ہے جس میں قومی مفاد ہر چیز سے بڑھ کر ہوشرکاءنے واضح کیا کہ افواج پاکستان دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کیلئے پوری طرح آپریشنل طور پر تیار ہیں