Official Web

سیاست چمکانے کیلئے اداروں پر تنقید اپوزیشن کا وتیرہ ہی،شاہ محمود

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں پر تنقید اپوزیشن کا وتیرہ ہی، پی ڈی ایم صرف مفادات کی سیاست کر رہی ہی، یہ صرف لوٹ مار کا پیسہ بچانا چاہتے ہیں ، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عدالتی رہنمائی کا احترام کریں گے – پی ڈی ایم کے مفادات ایک طرف ہیں اور ان کی سیاست دوسری طرف، ہم نے اپوزیشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے مطابق موقع فراہم کیا، اپوزیشن بتا دے کہ ان کے مفادات، میثاق جمہوریت سے مطابقت نہیں رکھتی، پی ڈی ایم میں شامل کچھ عناصر سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں پر تنقید کر رہے ہیں ، اداروں پر بلاوجہ تنقید سے دشمن کے بیانیہ کی حمایت کی جا رہی ہی، پی ڈی ایم کے بعض لوگ بچگانہ بیانات دے رہے ہیں – اپنے بیان شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ہماری درخواست پر جو رہنمائی فرمائے گی ہم اس کا احترام کریں گی، آئینی تشریح کیلئے عدالت جانے اور آئین میں ترمیم کے دو ہی راستے تھی، ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی جمہوریت کا راگ الاپتی، اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہی، اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے وعدوں سے منحرف دکھائی دے رہے ہیں