Official Web

چینی صدر کے زیرِ صدارت چین- وسطی و مشرقی یورپی ممالک کی سمٹ کا انعقاد

نو فروری کو چین- وسطی و مشرقی یورپ کی سمٹمنعقد ہوئی۔ چینی صدرشی جن پھنگ  نے  اس سمٹ کیصدارت کی اور اجلاس سے خطاب بھی کیا ۔

اپنے خطاب میں شی جن پھنگ نے کہا کہ  چینوسطی و مشرقی ممالک تعاون میں انفرادی خصوصیاتکے حامل اور مختلف فریقوں کے لیے قابل قبول تعاون کے اصول تشکیل پائے ہیں ۔ ان میں پہلا اصول یہ ہے کہ سب مل کر مشاورت سے کام کریں۔دوسرا ، تماممعاونت کار اس سے مستفید ہوں گے ۔تیسرا، ،کھلے پناور اشتراک کے تحت مشترکہ ترقی کی جائے اور چوتھا،جدت سے ترقی کو فروغ دیا جائے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ نو سال پہلے کے مقابلے میںچین اور وسطی مشرقی یورپی ممالک کے درمیان تجارتی مالیت میں تقریباً  پچاسی فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورسیروسیاحت و تبادلوں کے تحت افراد کی تعداد میں چارگنا اضافہ ہوا ہے۔چائنا ریلوے ایکسپریس سروسنے بیشتر وسطی و مشرقی یورپی ممالک کا احاطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ا گر وسطی و مشرقی یورپی ممالک کو ویکسین کے حوالے سے تعاون کی ضرورت پڑے گی ، تو چین اس پر مثبت ردِعمل دے گا ۔ 

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈر وڈ انیشیٹو کو "ٹرانس ایریا تعاونسے مربوط کرنے پر تبادلہ خیالکر رہا ہے اور کوشش کرے گا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈسے وابستہ تعاون اس پورے خطے کا احاطہ کرے ۔ 

شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ چین کااگلے پانچ سالوں میں وسطی اور مشرقی یورپی ممالک سے 170 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی اشیا درآمد کرنے اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک سے درآمدات کو بڑھانے کا منصوبہہے تاکہ  اگلے پانچ سالوں میں  وسطی اور  مشرقییورپ ممالک سے چین کی درآمد کردہ  زرعی مصنوعات کیکل مالیت میں  دوگنا تک اضافہ کیا جائے گا اور دوطرفہزرعی تجارت کے حجم میں 50٪ اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ چین فریقین کے درمیان ای-کامرس تعاون کی بات چیت  کے نظام اور صحت عامہسے متعلق صنعتی الائنس کے قیام کو فروغ دے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین کی پائیدار ترقی اور کھلا پن چین-وسطی و مشرقی یورپی ممالک تعاون کے لیے مزید وسیع گنجائش پیدا کرے گا۔