Official Web

یوٹیلیٹی اسٹورز میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی

اسلا م آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2019 ۔20 کے کھاتوں کے آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے – ذرائع کے مطابق آڈیٹرجنرل کی ٹیم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 20۔2019 کے اکاوأنٹس کا خصوصی آڈٹ کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے چینی اور آٹے کے کھاتوں میں 14 ارب روپیسے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی – ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں مختلف اشیاء کی خرید و فروخت میں 32 کروڑ روپے کی بد عنوانی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ڈیفالٹرشوگرملوں سے مہنگی چینی خریدنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15 کروڑ روپے کا نقصان ہوا – آڈٹ رپورٹ کے متن کے مطابق ملوں سے غیرمعیاری آٹا خرید کرکروڑوں روپے ضائع کیے گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز انتطامیہ نے آٹا ملوں کی ملی بھگت سے گندم اور آٹے کی خریداری میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا –

%d bloggers like this: