Official Web

چین-امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے دونوں فریقین کے اخلاص اور خیر سگالی کی ضرورت ہے، امریکہ میں چینی سفیر

امریکہ میں چینی سفیر چھوئی تھیان کھائی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کےد رمیان باہمی تعلقات کو مستحکم اور تعمیری راستے پر آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کو اخلاص اور خیر سگالی کا مظاہرہکرنے کی ضرورت ہے۔
چھوئی تھیان کھائی نے کہا کہ سخت بیان بازی یا سختطریقہ مؤثر خارجہ پالیسی نہیں ہیں۔ گزشتہ  کچھ برسوںکے دوران چینامریکہ تعلقات میں ہونے والے واقعات اور امریکہ کے متعدد اقدامات سے چینی عوام کوسخت ناگواراحساس ہوا ہے۔  تاہم ، اگر دونوں فریقصحیح انتخاب کرتے ہیں اور باہمی تعلقات کو مستحکم اورتعمیری راستے پر آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں،تودونوں ملکوں کی حکومتوں اوردونوں ملکوں کے عوام کےدرمیان باہمی مفادات کی  بہت ساری جگہیں  اورامکانات موجود ہیں۔
چھوئی تھیان کھائی نے کہا کہ چین ہمیشہ  آزاد اورپرامن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہاہے اور بنی نوعانسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کےلیے دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنا چاہتاہے۔ چین اور اس کے بیشتر زمینی ہمسایہ ممالک نے مشاورت کے ذریعے سرحدی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ، اور سرحدی امور پر امن طریقے سے حل ہوگئے ہیں۔ بیرونی مداخلت کے بغیر ہمسایہ ممالک کےدرمیان اپنے مسائل کاحل کے لیے زیادہ آسان طریقہکار ہے۔ در حقیقت ،دنیا میں جہاں بھی  امریکہ مداخلتکرے گا،تو وہاں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

%d bloggers like this: